نئی دہلی،3جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)گوگل اپنے ڈوڈل کے ذریعے ومبلڈن کی 140ویں سالگرہ منا رہا ہے۔گوگل کی طرف سے بنائے گئے اس ڈوڈل کو ارجنٹائن، آسٹریلیا، آسٹریا، بنگلہ دیش، سمیت کئی دیگر ممالک میں دکھایا جا رہا ہے۔ومبلڈن دنیا کا سب سے پرانا ٹینس ٹورنامنٹ ہے۔اس بار کا ومبلڈن کچھ خاص اہم ہونے والا ہے،2015اور 2016میں خطاب جیتنے والی سرینا ستمبر میں ماں بنیں گی اور ان کورٹ سے دور رہنے سے اعلی سطح پر ایک خلا آ گیا۔ادھر روسی سٹار شاراپووا پٹھوں میں چوٹ کی وجہ سے ومبلڈن کوالیفائنگ ٹورنامنٹ سے باہر ہونا پڑا۔واضح رہے کہ ومبلڈن کا آغاز 1877میں ہوا تھا،پہلے ومبلڈن کاانعقادآل انگلینڈ کرکیٹ اور لان ٹینس کلب میں ہوا تھا۔وہیں ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ ہر سال دو ہفتوں کے لئے 500000سے زیادہ ناظرین کو اپنی طرف کھنچتا ہے۔آل انگلینڈ لان ٹینس اینڈ کروکویٹ کلب ایک نجی کلب ہے، جس کا قیام 1868میں بنیادی طور پر ’دی آل انگلینڈ کروکویٹ‘ کلب کے طور پر کیاگیاتھا۔